ٹوبہ میں ہلکی چادر کے گیس سلنڈروں کی فروخت عروج پر

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) سردی کا موسم آتے ہی شہر بھر میں گیس کی طلب بڑھ گئی ہے، اور اسی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے متعدد مارکیٹوں میں غیر معیاری اور ہلکی چادر کے گیس سلنڈروں کی فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے۔ چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث دکاندار منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں، جس سے شہریوں کی جان و مال شدید خطرے میں پڑ گئی ہے۔شہر کی مختلف مارکیٹوں اور گلی محلوں میں غیر معیاری گیس سلنڈروں کی کھلے عام فروخت جاری ہے۔یہ سلنڈر ہلکی چادر سے بنے ہونے کی وجہ سے زیادہ پریشر برداشت نہیں کر پاتے اور کسی بھی وقت دھما کے کا سبب بن سکتے ہیں۔اس خطرناک دھندے میں ملوث عناصر سردی کی بڑھتی ہوئی مانگ کا فائدہ اٹھا کر منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ویلفیئر گیس سیفٹی محکموں کی غفلت اور چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کے باعث صورتحال بے قابو ہوتی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں