امین بٹ جیسے پارٹی ورکر ہمارے سر کا تاج ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) امین بٹ جیسے پارٹی ورکر ہمارے سر کا جھومر ہیں’ بیماری کے باوجود امین بٹ رانا احمد شہریار خاں کی انتخابی مہم چلا رہا ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا’ انشاء اللہ امین بٹ کو ان کا جائز مقام دیا جائے گا’ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے مشیرسینیٹر رانا ثناء اللہ خاں نے چوک گھنٹہ گھر میں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ اور ان کی ٹیم کی طرف سے سٹی کونسل 1 کے رہائشیوں اور ووٹروں کا رانا ثناء اللہ خاں سے تعارف کیلئے منعقدہ میٹنگ کے شرکاء سے کیا’ اس موقع پر سپریم انجمن تاجران کے سینئر وائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر’ سرپرست چوہدری محمد افضل’ ہاشم خان’ رانا شعیب ٹھاکر’ رانا مبشر ٹھاکر’ رضوان پپو ‘ اکبر انصاری’ چوہدری اکرام کے علاوہ سی سی 1 کے ووٹروں کی کثیرتعداد موجود تھی’ رانا ثناء اللہ خاں نے ووٹروں سے کہا کہ بڑے جلسے کر لینا بڑی بات نہیں’ جیتے گا وہی جو الیکشن ڈے پر پوری محنت اور لگن سے ووٹروں کو گھروں سے نکال کر ان کا ووٹ کاسٹ کروائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں