فیصل آباد (سٹا ف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس میاں عبدالمنا ن اور صدر حاجی محمد اسلم بھلی کی صدارت میں ہوا’ اجلاس میں سپریم انجمن تاجران کے سینئر وائس چیئرمین رانا محمد سکندراعظم خاں’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ وائس چیئرمین شیخ آصف انوار’ کوارڈی نیٹر حاجی عابد’ ایگزیکٹو ممبران میاں آصف اسلم’ حاجی عطائ’ آفتاب بٹ’ میاں اختر محمود’ رانا فاروق اعظم’ عمران انور’ چوہدری مقصود’ رانا اکرام اللہ خاں’ مرزا شہباز’ شیخ محمد فاضل’ عبدالرحمن مانی’ مرزا محمد اعظم’ میاں عمران اور چوہدری اقبال نے شرکت کی۔ میاں عبدالمنان اور صدر حاجی محمد اسلم بھلی نے کہا کہ سپریم انجمن تاجران شہر بھر کے تاجروں کی سب سے بڑی فعال تاجر تنظیم ،شہر بھر کی تاجر تنظیموں کی نمائندگی موجود ،ہمیں شہر کی کئی تاجر تنظیموں کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جو سپریم انجمن تاجران کا حصہ بننا چاہتے ہیں’ آج کا اجلاس اگر نئی تاجر تنظیموں کو سپریم انجمن تاجران کا حصہ بنانے کے حق میں ووٹ کرتی ہے تو ہم نئی تاجر تنظیموں کو گرین سگنل دے دیتے ہیں’ ا رانا محمد سکندراعظم خاں’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ وائس چیئرمین شیخ آصف انوار’ کوارڈی نیٹر حاجی عابدو دیگر مقررین نے کہا کہ تاجروں کو جتنے اتفاق اور اتحاد کی آج ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی’ شہر کی بڑی تاجر تنظیموں کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں مل کر آٹھ بازاروں’ گول بازاروں اور ان سے ملحقہ گلیوں کے تاجروں کے مسائل حل کریں۔




