فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران چنیوٹ بازار کے صدر ملک شاہد رسول اور ان کی ٹیم نے چنیوٹ بازار پہنچنے پر سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں کا تاریخی استقبال کر کے تاریخ رقم کر دی’ سٹی صدر مسلم لیگ (ن) شیخ اعجاز احمد’ عمراسرار منے خان’ ابوبکرملک شاہد جنرل سیکرٹری علماء مشائخ ونگ فیصل آباد’ خواجہ رضوان’ احمد طلحہ’ ریاض ارسلان’ میاں عمران’ عبدالرحمن مانی’ رانا شعیب ٹھاکر اور دیگر رفقاء بھی ان کے ہمراہ تھے’ ملک شاہد رسول نے پی پی 116 کے ووٹروں کا سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں سے تعارف کروا اور رانا احمد شہریار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کی یقین دہانی کروائی’ اس موقع پر سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع پر جب ہم آٹھ بازاروں کی نمائندگی کریں گے’ انشاء اللہ رانا احمد شہریار کے ایم پی اے منتخب ہونے کے بعد ہم ناصرف آٹھ بازاروں کے مسائل حل کریں گے بلکہ پی پی 116 کو نئے سرے سے تعمیر کریں گے’ یہاں کی سڑکیں’ سٹریٹ لائٹس’ سیوریج جیسے مسائل انتہائی احسن انداز سے حل کریں گے۔




