23نومبر کو رانا احمد شہر یار خاں کی کامیابی یقینی ہو گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران منٹگمری بازار رجسٹرڈ کے صدر اور سپریم انجمن تاجران سٹی کے وائس چیئرمین حافظ طاہر جمیل میاں نے آنیوالے ضمنی انتخابات کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے 23نومبر کا سورج مسلم لیگ ن پی پی 116کے امیدوار رانا احمد شہریار کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا انہوں نے تاجر برادری اور عوام سے پر زور اپیل کی کہ وہ 23 نومبر کو بھرپور قوت ، جزبے اور نظم و ضبط کے ساتھ پولنگ سٹیشنوں کا رخ کریں ۔اور اپنے قیمتی ووٹ کے ذریعے حلقے کے مستقبل کا فیصلہ خود کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں