ٹوبہ پولیس نے قتل کا معمہ حل کرلیا،باپ کی قاتل بیٹیاں نکلیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ( نامہ نگار )تھانہ سٹی گوجرہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ چک370ج ب علاقہ تھانہ سٹی گوجرہ میں ایک50سال کا شخص محمد یسین نے خود کشی کرلی ہے جس کی نعش چار پائی پر پڑی ہوئی ہے۔ اس اطلاع پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی گوجرہ معہ ملازمان پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچے۔نعش کو برائے پوسٹ مارٹم THQ گوجرہ شفٹ کیا گیا۔حالات و واقعات مشکوک ہونے پر تحقیقات کا دائرہ کا ر وسیع کیا گیا۔ پولیس کویسین کو قتل کیے جانے کا شک ہوا۔ڈی پی اوٹوبہ عبادت نثار نے وقوعہ کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر اندراج مقدمہ اور ملزمان کو ٹریس کرنے کا حکم دیا جس پر فوری طور پر مقدمہ نمبر1797/25بجرم 302/109/34ت پ تھانہ سٹی گوجرہ میں درج کیا گیا۔ایس ڈی پی او گوجرہ، ایس ایچ اوتھانہ سٹی گوجرہ معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مختلف پہلوں سے تفتیش شروع کی پولیس ٹیم کو مقتول کی دونوں بیٹیوں مدیحہ اور اقصی پر شک ہوا تو انہیں بھی شامل تفتیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں