7

شکست خوردہ مودی ابھی تک بوکھلاہٹ کا شکار ہے

ساہیوال (بیورو چیف) راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئرمین پی پی198چو ہدری صغیر انجم نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا سندھ پر قبضے کا بیان گیدڑ بھبکی ‘شکست خوردہ مودی سرکار ابھی تک بوکھلا ہٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم مکمل طور پر متحد ہے ‘پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں دی جائیگی۔ عالمی برادری بھارت کی اشتعال انگیزی اور خطے کو غیر مستحکم کرنیکی کوششوں کا سنجید گی سے نوٹس لے۔ راجناتھ سنگھ سن لیں ‘سندھ پاکستان تھا ‘ہے اور ہمیشہ رہیگا۔ فتنہ الخوارج کے پیروکار امن عامہ کو نشانہ بنا کر ملک میں بدا منی پھیلانیکی مذموم کوششیں کر رہے ہیں جو کامیا ب نہیں ہونگی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے پشاور حملے کو بہادری سے ناکام بنایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں