افغان دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ٹائو ن نائب ناظم جناح ٹائون ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم اور کاروباری برادری بھارتی سرپرستی میں ہونے والے افغان دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے گزشتہ دنوں جنوبی وزیرستان کے وانا کیڈٹ کالج پر ناکام حملے اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس میں خودکش دھما کہ دراصل پاکستان کے امن اور استحکام پر حملہ ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں مکمل امن و امان قائم نہیں ہوتا اس وقت تک معاشی ترقی ممکن نہیں، دہشتگردی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہوتا ہے، کاروبا ر ی توسیع رک جاتی ہے اور پاکستان سرمایہ کاری کے لئے غیر محفوظ تصور ہونے لگتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں