مامونکانجن(نامہ نگار)ماموں کانجن تحصیل بنائو تحریک کے چیئر مین چوہدری رضوان کاہلوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اور ان کو دوسرے اضلاع میں انے کاموں کے سلسلے میں جانے کی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے انتہائی کوشش کررہی ہے کہ عوامی مسائل انہی کے علاقہ میں حل ہوں ۔ لیکن مامونکانجن کو تحصیل بنانے کی لاکھوں لوگوں کی آواز مسلسل بازگشت کی طرح آرہی ہے ۔ لیکن اسے مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔ مامونکانجن کی پسماندگی اور ترقیاتی کاموں میں سست روی کی یہی وجہ ہے کہ عوامی نمائندوں نے عوام کے مسائل کے حوالے سے بہت طبل جنگ بجائے لیکن یہ آواز ہاں میں تحلیل ہو گئی۔




