ساہیوال (بیورو چیف) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عثمان ٹیپو کی زیر قیادت ساہیوال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں۔اسی سلسلہ میں پولیس تھانہ فتح شیر علاقہ تھانہ میں موجود تھے کہ 2 کس نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان پولیس پارٹی کو دیکھ کر پیچھے مڑے اور پولیس پارٹی پر سیدھے فائر کیے۔ تعاقب پر موٹر سائیکل پھینک کر فرار ہو ئے اور فائرنگ کرتے رہے۔شان شہزاد 34/Cکنسٹیبل کو فائر لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے بچ گیا۔حفاظت خود اختیاری کے تحت پولیس نے اکا دکا فائر کیے۔فائرنگ رکنے پر سرچ کیا تو ایک کس ملزم اپنے ساتھی ملزم کی فائرنگ سے مضروب پایا گیا جس نے نام و پتہ کاشف عرف کاشی ولد یوسف قوم راجپوت سکنہ 82/6R بتلایاجس کی تلاشی لینے پر 1 عدد پسٹل 9 ایم ایم اور 1500گرام چرس برآمد ہوئی۔ جبکہ تھانہ سٹی چیچہ وطنی کی حدود میں پولیس پارٹی نے مخبر کی اطلاع پر منشیات ڈیلرز پرریڈ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر سیدھی فائرنگ شروع کر دی جس سے پولیس موبائل کو فائر لگا۔پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت فائر کیے کچھ دیر بعد سرچ کر نے پر1کس ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا ملا جس نے نام و پتہ شاہد عرف بھسہ ولد مختیار قوم غفاری سکنہ چیچہ وطنی بتلایا ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اور 2200 گرام چرس برآمد ہوئی۔




