بچوں کو ٹریفک چالان پر تھانوں میں بند کرنا ظلم ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے نائب صدر اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 116میاں ریاض الحق نے کہا ہے کہ بچوں کو ٹریفک چالانوں کے نام پر تھانوں میں بند کرنا ظم ہے ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں فیصل آباد میں نوجوان بچوں پر تاریخ کا بدترین کریک ڈان قابل افسوس ہے شہر میں کہیں بھی ٹریفک سگنلز صحیح کام نہیں کر رہے اپنا قبلہ درست کرنے کی بجائے عوام کو چالان کے نام پر بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں بدقسمتی سے مسلم لیگ ن کی ساری قیادت عوام پر ہونے والے جبر پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں