اے آئی کی مدد سے بھکاریوں کی نشاندہی کا خودکار نظام متعارف

لاہور ( بیو رو چیف )صوبے بھر میں بھکاریو ں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جبکہ سیف سٹی اتھارٹی نے جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے ان کی نشاندہی کا خودکار نظام تیار کر لیا ہے۔سیف سٹی حکام کے مطابق اے آئی جدید موشن انیلیکٹس رویے پر مبنی نیاسسٹم متعارف کروا دیا ہے،سسٹم سڑکوں پر افراد کی حرکات و سکنات کو دیکھ کر بھکاریوں کی موجودگی کو ظاہر کرے گا، سسٹم افراد کی حرکات و سکنات کودیکھ کر اندازہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہیکہ یہ بھکاری ہے یا نہیں۔ سیف سٹی حکام کے مطابق یہ نظام بغیر مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی کرنے کے لیے ایڈوانس موشن اینالیٹکس کا استعمال کرتا ہے،زیادہ دیر سڑک پر کھڑے رہنا ، گاڑیوں کے قریب جانا، سڑک پر آہستہ چلنا ، بے مقصد سڑک پر کھڑے رہنا شامل ہے۔حکام نے بتایا کہ یہ جدید نظام بھیک مانگنے کی سرگرمیوں اور بھکاریو ں کے منظم گروہوں کی سرکوبی کیلئے تیار کیا گیا ہے، تاکہ شہروں میں سڑکوں پر پیش آنیوالی مشکلات اور گداگری کے نیٹ ورک کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں