فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبد الرشید حجازی اور خالد محمود اعظم آبادی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈ ے اور مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک مخصوص جماعت اور چند افراد کی طرف سے افواج پاکستان کے بارہ میں ہرزہ سرائی کسی صورت بھی برداشت نہیں۔ایسے افراد اور جماعت کسی صورت بھی ملک وقوم کے وفادار نہیں ہو سکتے ۔ علامہ عبد الرشید حجازی نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو بھی اس پراپیگنڈا مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے اس اشتعال انگیز ، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ۔ انہوں نے کہا موجودہ آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج ایک آہنی دیوار کی مانند بن چکی ہے ۔




