ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبے بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ایل پی جی ری فلنگ اور تیل کے غیر قانونی کاروبار کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس پنجاب اور ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس ٹوبہ کی ہدایات پر سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی قیادت میں انفور سمنٹ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ اور آپریشنز انجام دے رہی ہیں۔ ضلع بھر میں متعدد پٹرول پمپوں کے کاغذات، رجسٹریشن اور فائر سیفٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔




