فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ پی ٹی آئی سیاست کی بجائے ریاست پرحملہ اور گفتگو کیلئے بھارتی میڈیا کا انتخاب کرتی ہے- انہوں نے پی ٹی آئی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنیکا مشورہ دیااورکہاکہ نے پی ٹی آئی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دے دیا اورکہا کہ مودی کے زیر انتظام بھار تی چینلز پر پاکستان پر حملہ کرنا شرمنا ک ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو غیرملکی میڈیا پر پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے بھیجا گیا، یہ طرز عمل حل کی بجائے افراتفری پیدا کرنے کا نمونہ ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پاکستان کو کمزور کرنیوالے بیانیے کیخلاف تھی۔




