فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے نو منتخب ایم پی اے رانا احمد شہر یار خاں نے کہا ہے کہ مخالفین کی بے بنیاد تنقید سے حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا مسلم لیگ ن کو عوامی مشکلات کا نا صرف ادراک ہے بلکہ مشکلات اور مسائل سے نجات کے لئے ہماری وفاقی اور صوبائی حکومت عوامی ریلیف دینے کے لئے سرگرم عمل ہے ۔ عوام جانتے ہیں کہ کون ملک کو آگے لے جانا چاہتا ہے اور کون انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے ملک اس وقت سیاسی اور معاشی محاذ پر نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، ایسے میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت پوری سنجیدگی کے ساتھ ملک کو درست سمت میں لانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔




