سرگودہا(بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل کوٹ مومن کے سیلاب متاثرین کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے فراہم کیے گئے امدادی پیکج کی تقسیم کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر فہد محمود، اے سی کوٹمومن فیصل چیمہ اور بینک آف پنجاب کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ متاثرین کے لیے قائم کیے گئے امدادی کیمپ کو بند کر دیا گیا ہے اور 450 اے ٹی ایم کارڈز متعلقہ برانچز میں پہنچ چکے ہیں۔ ریونیو افسران گھروں پر جا کر متاثرین کو اطلاع دے رہے ہیں۔




