مریدوالہ( نا مہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر سمندر ی قمر محمود منج کی ہدایت پر پیرا فور سمندری کی کاروائی دو مرلہ قبضہ وا گزار کروا کر فریقین کے معاملات طے کرا دیے متاثرین کی جانب سے سالہا سال سے چلنے والے کیس قبضہ کی جگہ کا معاملہ حل کروانے پر وزیراعلی اور پیرا فورس کے حق میں نعرے بازی کی گئی تفصیلات کے مطابق سمندری کے گاؤں476 گ ب میں معاشرے کے سب سے معزز طبقہ سے تعلق رکھنے والے ماہر تعلیم پروفیسر عدیل شاہد کے متنازعہ دو مرلہ رقبہ کو پیرافورس کے انویسٹیگیٹنگ آفیسر رانا ہارون جاوید نے اسسٹنٹ کمشنر سمندری قمر محمود منج کی ہدایت پر واگزار کروا فریقین کے معاملات خوش اسلوبی اور سے طے کرا دیے۔




