ساہیوال میں ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں

ساہیوال (بیورو چیف) ڈا کو اسلحہ کے زور پر زمینداروں اور پولیس کے ایک اے ایس آئی سے 29 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی، ٹریکٹر، پانچ موبائل چھین کر لے گئے۔ڈا کو گن پوائنٹ پر چک85 چھ آر میں محمد اکرام الیکٹریشن سے موبائل نقدی 20 ہزار روپے۔ چک 100 ڈبلیو ایم میں اعجاز احمد زمیندار کے ڈیرہ سے اس کے ملازم محمد ریاض کو رسیوں سے باندھ کر ٹریکٹر اپلائیڈ فار مالیت 25 لاکھ روپے مو بائل، نقدی ایک لاکھ 20 ہزار روپے۔ چک 100 ڈبلیوایم میں ہی ریاض حسین زمیندار کے ڈیرہ سے دو بکرے ڈھائی لاکھ روپے۔ چک 164 نو ایل میں پولیس کے ایس آئی محمد شاہد محمود جوڈیشل لاک اپ انچارج چیچہ وطنی سے ڈیوٹی کے بعد فارغ ہو کر گھر جاتے ہوئے 10 ہزار روپے نقدی، موبائل۔ چک 160 نو ایل میں دوکاندار فریاد علی سے 50 ہزار روپے نقدی موبائل لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس فرید ٹاؤن، ہر پہ اور غازی آباد نے محمد اکرام، اعجاز احمد، ریاض حسین، محمد شاہد محمود اور فریاد علی کی مدعیت میں پانچ مقدمات 392,382 ت۔ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں