ساہیوال میں ایل پی جی پر چلنے والی گاڑیوں کی تعدادمیں اضافہ

ساہیوال (بیورو چیف)ساہیوال شہر اور گردونواح میں ایل پی جی پر چلنے والی گاڑیوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ یہ گاڑیاں نہ صرف شہریوں کی جان و مال کے لیے سنگین خطرہ بنی ہوئی ہیں بلکہ ٹریفک کے نظام میں بھی بگاڑ پیدا کر رہی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد گاڑیاں غیر معیاری سیلنڈرز اور ناقص تنصیب کے ساتھ سڑکوں پر دوڑ رہی ہیں، جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔ اس تمام صورتحال کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکمے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ نہ تو چیکنگ کا مؤثر نظام موجود ہے اور نہ ہی ویہیکل انسپیکشن سخت کی جا رہی ہے۔عوام نے کمشنر ساہیوال، ڈپٹی کمشنر اورریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ٹریفک پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں ایل پی جی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے، خطرناک سیلنڈرز ضبط کیے جائیں اور مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ کسی بڑے حادثے سے پہلے شہریوں کی جانیں محفوظ بنائی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں