فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ابتداسے اب تک سیاست نہیں کررہے بلکہ عسکری قیادت کی گودمیں بیٹھنے کے بعداس کے خلاف ہی محاز آ رائی کررہے ہیں ان کا سوشل میڈیا انٹی پاکستان ہے اس لئے وہ اب مذاکرات کے کابل نہیں رہے-ان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کو ملک کیلئے جان کے نذرانے پیش کرنے والوں کی عزت کرنی چاہئے بانی پی ٹی آئی اپنے کردارسے جس جگہ پہنچ گئے ہیں عنقریب ایم کیوایم کے سابق بانی کی جگہ پہنچ جائیں گے-انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے کئی باربانی اور ان کے ارکان کومزاکرات کی دعوت دی تو انہوں نے غیرجمہوری قوتوں کو ترجیح دی۔




