ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع بھر میں پارکوں کی اپ گریڈیشن کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے اقبال نگر پارک، آفیسرز کالونی اور ہائوسنگ کالونی پارک کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ذیشان لبھا مسیح اور چیف آفیسر ولید عثمان بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران افسران نے واکنگ ٹریک، بچوں کے جھولوں، سلائڈز، شجرکاری اور سبزہ دار گراونڈ کی تیاری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اقبال نگر پارک میں پینٹ ورک، گرین بیلٹس کی بحالی اور گراوڈ لیولنگ کے کام میں تیزی لائی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کالونی اور ہاوسنگ کالونی پارک میں بحالی کے کام کو جامع اور مرحلہ وار پلان کے تحت مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے سرسبز و صاف پنجاب وژن کے مطابق پارکوں کی بحالی کا عمل جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صحت مند، خوبصورت اور پرسکون ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پارکوں کی بحالی شہریوں کی صحت اور خوشگوار ماحول کے لیے نہایت ضروری ہے۔




