گوجرہ میں چوروں،ڈاکوؤں کا راج،شہری عدم تحفظ کاشکار

گوجرہ (نامہ نگار)ڈاکوئوں نے مختلف وارداتوں میں شہریوں سے پوائنٹ پرمال وزر چھین لیا۔معلوم ہواہے کہ محلہ اسلام پورہ کا نعیم چوک بائی پاس کے قریب جا رہاتھاکہ اس دوران اس کو موٹر سائیکل سوار چار نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ہزاروں روپے نقدی ودو عدد قیمتی موبائل۔دھماں بنگلہ کے سہیل اقبال سے موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلامیہ ہائی سکول کے قریب جھپٹا مار کر بیگ چھین لیا جس میں دوعدد موبائل معہ نقدی کل مالیت2 لاکھ 68ہز ا ر رو پے موجود تھے۔نیو پلاٹ کے محمد عرفان کی دکان ٹوبہ روڈآکراس کے ملازم سے گن پوائنٹ پرموبائل فون 56ہزارروپے مالیتی ۔ دستگیر کالونی کے مبشر علی سے پائپووالی گلی کے قریب ہزاروں روپے نقدی اور تین عدد قیمتی موبائل چھین لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں