ٹریفک قوانین کی آڑ میں عوام کو بے جا تنگ نہ کیا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل، سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موو منٹ پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں اجتماع میں ایک قرار داد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی آڑ میں عوام الناس کو بے جا تنگ نہ کیا جائے۔ حکومت پنجاب اپنے فیصلو ں پر نظر ثانی کرے۔ پنجاب میں ٹر یفک قوانین کی آگاہی کے سلسلہ میں Avernes کمپین چلائی جائے جس معاشرے میں غربت، بیروزگار ی، دولت کی غیر مساوی تقسیم، ناخواند گی ، مہنگائی اور بے راہ روی کا دور دورہ ہو وہاں پر ضروری ہے کہ ٹریننگ اور آگاہی مہم کا سلسلہ شروع کرکے عوام میں شعور پیدا کیا جائے۔بے جاچالان سے عوام کے دل میں ٹریفک پولیس کیلئے نفرت پیدا ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں