جڑانوالہ(نامہ نگار) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے جڑانوالہ آمد پر ایس پی دفتر میں امن کمیٹی اور کرسچن کمیونٹی کے ممبران سے میٹنگ کی میٹنگ میں ایس پی ٹائون بختیار احمد، ممبران امن کمیٹی سید تطہیر حسین شاہ،میاں وقاص خالد،میاں وسیم طارق،مولانا سکندر حیات ذکی، چوہدری حبیب اللہ عطار،صاحبزادہ فضل رسول، سیکیورٹی آفیسر رانا انصر و دیگران نے شرکت کی میٹنگ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر غور طلب امور پر بات چیت ہوئی اور کرسچن کمیونٹی کے مذہبی تہوار ہم آہنگی برداشت اور رواداری کے فروغ پر زور دیا گیا سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری ہمارا فرض ہے کرسمس تہوار پر سیکیور ٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے ملک و قوم کی سلامتی و امن و امان کا قیام اولین ترجیحات ہیں جس کیلئے ہم سب ساتھ ہے کسی بھی قسم کی غیر قانو نی محاذ آرائی یا اشتعال انگیزی کی 15پر اطلاع دیں پولیس اور عوام کا باہمی تعاون ہی پائیدار امن کی بیناد ہے میٹنگ میں ممبران امن کمیٹی اور کرسچن کمیونٹی نے اپنے مکمل تعاون کی یقین داہانی کروائی۔




