موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت کیلئے ضروری ہیلمٹ آمدنی کا ذریعہ بن کر رہ گئے

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)منچن آباد میکلوڈ گنج اور منڈی صادق گنج کے مختلف بازار و ں میں غیر معیاری ہیلمٹ کی کھلے عام فروخت نے شہریوں کی زندگیاں دا پر لگا دی ہیں موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت کے لیے ضروری ہیلمٹ اب صرف آمدنی کا ذریعہ بن کر رہ گئے ہیں جبکہ ہیلمٹ مافیا غیر معیاری اور غیر قانونی ہیلمٹ فروخت کر کے لاکھوں روپے کما رہا ہے ذرائع کے مطابق 400سے 600روپے کے غیر معیاری ہیلمٹ 3سے 5ہزار روپے میں فرو خت ہو رہے ہیں خریداروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے باوجود ہیلمٹ کا معیار انتہائی ناقص ہے فوم اور پلاسٹک سے بنا یہ ہیلمٹ ذرا سی ٹکر لگنے سے بکھر جاتا ہے جس سے حادثات کے دوران سر کی حفاظت کے بجائے موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ سرکاری ادارے اور محکمہ انڈسٹریز کی مجرمانہ غفلت سے غیرمعیاری ہیلمٹ فروخت کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ۔معیاری مصنوعات کی فروخت یقینی بنائی جائے اور ہیلمٹ مافیا کیخلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں