فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت عوامی امنگوں کے مطابق منصوبوں کی تکمیل کر رہی ہے پنجاب کو پسماند گی سے نکال کر خوبصورت بنانا وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کا مشن ہے انہوںنے کہا ہے کہ صوبائی حلقہ پی پی 115 کے مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہوں گے مسلم لیگ ن سب سے بڑی عوامی جماعت ہے انہوں نے ثابت ہوگیا ہے کہ فیصل آباد پاکستان مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجا ب کی کارکردگی لائق تحسین ہے وہ عوا م سے کئے جانیوالے وعدے پورے کریں گے انہوں نے کہا کہ عوام نفرت اور انتشار کی سیا ست سے تھک چکے ہیں۔




