حافظ عبدالرحمن نے قرآن پاک حفظ کر لیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) چک نمبر 77ر-ب لوہکے کے مدرسہ جامعہ نقشبندیہ رضویہ المعرو ف جناز گاہ والے مدرسے سے ملک محمد صادق کے بیٹے حافظ عبدالرحمن نے قران پاک حفظ کر لیا۔قران پاک حفظ کرنے پر مدرسہ کے منتظم حافظ محمد رمضان ملک،ملک عمران و دیگر عزیز و اقارب نے بچے کے والد محمد صادق،استاد قاری عظیم عرفان اور بچے عبدالرحمن کو خصوصی مبارکباد دی۔عزیز و اقارب اور دوست احباب نے کہا کہ قرآن پاک کا حفظ کرنا ایک بہت بڑ ی سعادت اور خوش بختی ہے۔ہمیں ہمیشہ حفاظ قرآن پاک کی قدر کرنی چاہیے،حفاظ کرام ہمارے لیے باعث اعزاز اور قابل صد احترام ہیں۔ کیونکہ ان کے سینوں میں قران پاک کی دولت محفوظ ہوتی ہے۔ اس نقطہ نظر سے ہمیں ہمیشہ ان کی قدر و عزت کرنی چاہیے ۔ دوست احباب عزیز و اقارب نے مدرسہ انتظامیہ، استاد محترم اور بانیان مدرسہ کو بھی خصوصی دعائیں دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں