چنیوٹ(نامہ نگار)عربی سوسائٹی کے زیر اہتمام جامعہ محمدی شریف میں ناظم عمومی صاحبزاد ہ محمد قمرالحق ضیائی سیالوی کی زیرِ صدارت عربی کلچرڈے کا اہتمام کیا گیاجس میں شعبہ علوم اسلامیہ کے طلبا نے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کیا فن خطاطی،مخطوطات حاضرین کی توجہ کا مرکز رہے ۔ طلبا نے عربی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔مہمانوں کو عربی سوسائٹی کی طرف سے تحائف پیش کیے گئے۔ دعائے خیر کے ساتھ یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔




