عسکری قیادت نے خود احتسابی کی مثال قائم کی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ پنجاب کے مرکزی صدرمیاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ عسکری قیادت نے خود احتسا بی کی مثال قائم کی فیض حمید کیس کا فیصلہ فوج میں خود احتسابی کے مضبوط نظام کا ثبوت ہے ۔فیض حمید کو سزا ایک مکافات عمل ہے توقع ہے کہ خود احتسابی کا عمل جاری رہیگا۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ٹوئٹ میں وہی ز با ن استعما ل کی جو پاکستا ن دشمن کرتے ہیں، پاکستان پر حملہ آور ہونا پی ٹی آئی کی روایت بن چکی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ حکومتی کوششوں کے نتیجے میں قومی معیشت مستحکم ہوئی ملک کو مشکل معاشی حالات سے نکالنے میں کامیابی ملی ہے۔مالی سال 2025 میں منی بجٹ لائے بغیر اہداف پورے کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں