پنجاب ریونیو اتھارٹی غیر رجسٹرڈسیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے متحرک

لاہور(بیورو چیف)پنجاب ریونیو اتھارٹی کے حالیہ سروے میں صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے، جس میں 20 ہزارسے زائدغیررجسٹرڈسروس فراہم کرنیوا لے کاروبار سامنے آ گئے.سروے کے مطابق ہزارو ں سروس سیکٹرز ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں، جس کے باعث صوبائی ریونیو کو بھاری نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا نے تمام سروس سیکٹرز کو فوری طور پر ٹیکس نیٹ میں لانیکی ہدایت کرتے ہوئے تشکیل شدہ انفورسمنٹ ٹیموں کو روزانہ کی بنیاد پر زون وائز کارروائیاں تیز کرنیکا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ٹیمیں غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس، میرج ہالز، مارکیز اور سیلونز کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں، جبکہ ڈویلپرز، کوریئر سروسز، ہوٹلز، ٹیلی کمیونیکیشن سمیت دیگر سروس سیکٹرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے متحرک ہیں۔اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ کاروباروں کو فوری رجسٹریشن اور ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کی ہے۔ حکام کے مطابق ٹیکس نیٹ میں توسیع سے ریونیو میں اضافہ اور شفاف نظام کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں