نامعلوم چوروں نے مزید تین شہریوں کو پیدل کر دیا

گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم چوروں نے تین مختلف وارداتوں میں موٹر سائیکل چوری کر لئے۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر362ج ب کے حبیب نے اپنی موٹر سائیکل نمبر2689ٹی ایس ایل اپنی دکان شوارپوائنٹ کے باہرکھڑی کی اور خود کام میں مصروف ہو گیا کہ اس دوران نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرارہوگیا۔ عمران کی موٹر سائیکل سبزی منڈی روڈ سے چوری ہوئی ۔جبکہ چک نمبر368ج ب کے عصمت اللہ کی موٹر سائیکل اس کے گھر کے باہر سے چوری ہوئی ۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی وصدرپولیس کو دے گئی ہے پولیس مصروف کارورائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں