ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلعی انتظا میہ کی طرف سے عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیا ت فراہم کرنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کا تفصیلی دورہ کیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتا ل نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کی موجودہ کارکردگی، دستیاب سہولیات اور مریضوں کے علاج معالجے کے معیار پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، او پی ڈی اور دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیا اور مریضوں اور ہسپتال عملے سے براہِ راست ملاقاتیں کیں۔دورے کے دوران آکسیجن جنریشن پلانٹ کا بھی معائنہ کیا گیا، جہاں آکسیجن سپلائی اور بیک اپ نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ ایمرجنسی کی صورتحال میں فوری سہولت میسر ہو۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج فراہم کیا جائے، صفائی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں۔




