جڑانوالہ(نامہ نگار)چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ممبر صوبائی اسمبلی سردار خان بہادر ڈوگر نے حاجی عابد حسین چیف ایگزیکٹو ایچ بی سی سی اسلام آباد کے ہمراہ کھیوکے بھٹیاں میں تین روزہ عرس تقریبات سید سخی حاکم جوان گیلانی کے موقع پر شرکت،معززین علاقہ کی دستار بندی کی گئی،اس موقع پر حاجی عابد حسین چیف ایگزیکٹو ایچ بی سی سی اسلام آباد،تاجر رہنما اظہر اقبال نون،حاجی عتیق عابد،حاجی حسنات عابد،سب انسپکٹر محمد حسین نون،انسپکٹر ٹریفک پولیس شاہد نون،تاجر اصغر گھمن،سب انسپکٹر محمد عاطف،ملک حیات وسیر بھی موجود تھے ممبر صوبائی اسمبلی سردار خان بہادر ڈوگر،حاجی عابد حسین نے کہا برصغیر پاک وہند میں دین اسلام کے فروغ کیلئے اولیا و صوفیا کرام نے لوگوں کو دین اسلام کی طرف راغب کیا،ہمارے علاقہ میں میلوں کی روایت زمانہ قدیم سے چلی آ رہی ہے یہ میلے عموما بزرگوں کے مزارات پر قلوب و اذہان کو منور کرنے اور فیوض و برکات حاصل کرنے کیلئے منعقد کئے جاتے ہیں ۔ عام طور پر بزرگوں کے مزارات پر چراغاں ،مزار کو غسل دینا اور روحانی تسکین کیلئے محفل پاک اور محفل سماع منعقد کی جاتی ہیں۔ہمارے ہاں لوک ورثہ کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف قسم کے کھیل اور دیگر سرگرمیوں جس میں جھولے،خرید و فروخت و تفریح شامل ہے کا بھی اہتمام کیاجاتا ہے۔دیہی علاقوں میں عرس تقریبات پر کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد سے جہاں تفریح کے مواقع فراہم ہوتے ہیں وہاں اس سے علاقائی کھیلوں کو فروغ ملتا ہے۔




