بلدیاتی نظام کیخلاف 21دسمبر کو احتجاجی دھرنا ہو گا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پی پی114کے امیر چوہدری سلیم گجر،میاں اجمل حسین بدر،جنرل سیکرٹری محمدبلال انورنے کہاہے کہ پنجاب کے بلدیاتی نظام کے خلاف آج 21دسمبربروزاتوارکو صوبہ بھر کی فیصل آباد میں بھی احتجاجی دھرناہوگا۔ انہوں نے کہا پنجا ب میں احتجاج سے بدل دو نظام ملک گیر پرامن مزاحمتی تحریک کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔ مقامی حکومتوں کے قانون کے خلاف پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں مظاہرے ہوں گے، عدالت بھی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اجتماع عام کے طے شدہ ایجنڈہ کے مطابق بدل دو نظام تحریک کے تحت عوامی ریفرنڈم، دستخطی مہم، دھرنے، اسمبلیوں کے گھیراوسمیت احتجاج کے تمام پرامن ذرائع استعمال ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں