جڑانوالہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر، ممبران امن کمیٹی حاجی عبدالرزاق، چوہدری حبیب اللہ عطار، سا بق امیر جماعت اہلسنت حاجی نصراللہ،میاں وسیم طارق،سید تطہیر حسین شاہ صاحبزادہ فضل رسول رضوی،مولانا سکندر حیات ذکی،سید تصدیق حسین نقوی،مہر اسلم،ملک عرفان خلیل،رانا فاروق عادل و دیگران نے شرکت کی، اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے ممبران امن کمیٹی و بین المذا ہب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن محبت اخوت رواداری کا درس دیتا ہے اور اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ہم سب کی اولین ترجیح ہے ممبران امن کمیٹی و بین المذاہب نے ملکی سلامتی و استحکام کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ممبران امن کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہے ۔




