کمالیہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے پریس کلب کمالیہ کے وفد سے ملاقات کی جس میں ضلع میں امن و امان کی صورتحال، صحافیوں کو درپیش مسائل اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد میں رانا اسرار احمد خاں، محمد حسین عابد ،عبدالحنان چوہدری ،امجد سعید اور محبوب نذیر شامل تھے اس موقع پر ڈی پی او عبادت نثار نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں اور حقائق پر مبنی صحافت پولیس سمیت تمام اداروں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بنتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور میڈیا کے درمیان مثبت رابطہ عوامی مسائل کے حل اور شفافیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔پریس کلب کمالیہ کے وفد نے صحافیوں کو پیش آنے والے مختلف مسائل، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں درپیش مشکلات اور بعض مقامی نوعیت کے عوامی مسائل سے ڈی پی او کو آگاہ کیا۔




