فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی شہر کے تاریخی لیاقت باغ کے داخلی دروازے پر 27 دسمبر2007کو ایشیا کی عظیم قائد اور سابق وزیر اعظم کو شہید کر دیا گیا جو ملکی تاریخ کا ایک عظیم المیہ ہے، ان کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ عوام کی بات کرتی تھیں اور عام آدمی کے حالات زندگی کو بہتر بنانیکی جدوجہد کر رہی تھیں وہ پسے ہوئے مظلوم طبقات کے لئے آئرن لیڈی بن کر سامراج کے سامنے ڈٹ گئیں اور اس ملک کے لاکھوں عوام کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر گئیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے نائب صدر اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 116میاں ریاض الحق انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کارکنوں اور عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی، ذوالفقار علی بھٹو کے بعد محترمہ صحیح معنوں میں عوامی رہنما کے طور پر ابھریں ۔




