سرگودہا(بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کرسمس اور سردیوں کی تعطیلات کے دوران ضلع بھر کے پارکوں اور تفریحی مقامات پر بڑھتے ہوئے عوامی رش کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچوں اور عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ضلع کے تمام جھولے اور تفریحی ساز و سامان کے معیار اور حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔




