فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو نے کہاہے کہ پی ٹی آئی سیاست کی بجائے ریاست پرحملہ اور گفتگو کیلئے بھارتی میڈیا کا انتخاب کرتی ہے- انہوں نے پی ٹی آئی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ مودی کے زیر انتظام بھارتی چینلز پر پاکستان پر حملہ کرنا شرمناک ہے۔بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو غیرملکی میڈیا پر پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے بھیجا گیا، یہ طرز عمل حل کی بجائے افراتفری پیدا کرنے کا نمونہ ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پاکستان کو کمزور کرنیوالے بیانیے کیخلاف تھی-انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے خلاف بدنامی کی بجائے سیاست پر توجہ دے۔ سب جانتے ہیں پی ٹی آئی مشکوک اکاونٹس سے غیر ملکی فنڈنگ پر زندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور دیگر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تاکہ پاکستان آگے بڑھ سکے۔




