قائداعظم کے یوم ولادت کی تقریب 24دسمبر کو ہو گی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ٹرسٹ والنٹیئر فانڈیشن نیٹ ورک (TVFN) کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 149ویں یومِ ولادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک تقریب 24دسمبر بروز بدھ کو دوپہر 12 بجے فائق میڈیکل کمپلیکس ڈوگر چوک غلام محمد آباد میں ہو گی جسکی صدارت TVFNکے صدر محمد ارشد انصاری کرینگے اور مہمان خصوصی رانا عابد علی سینئر نائب صدر گلی وکیلاں ملحقہ مارکیٹ کچہری و چنیوٹ بازار فیصل آباد ہونگے اس موقع پر بانی پاکستان کی یاد میں کیک بھی کاٹا جائے گا ۔ ٹرسٹ والنٹیئر فانڈیشن نیٹ ورک کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر خالد شہزاد نے کہا ہے کہ تنظیم کے تمام عہدیدار ا ن اور ایگزیکٹو ممبران کو اطلاع کر دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں