حضرت فاطمہ کی حیات طیبہ عورتوں کیلئے مشعل راہ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)حضرت فاطمہ الزہرہ رضی اللہ تعالی عنہا کی حیات طیبہ تمام عورتوں کیلئے مشعل راہ ہے۔آپ رضی اللہ تعالی عنہا نبی پاک ۖ کے اسوہ حسنہ کی مکمل تصویر تھیں۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہا کی مبارک زندگی کے جس پہلو کو بھی دیکھا جائے وہ عورتوں کے لئے تابندہ و حسین ہے۔آج کی خواتین آپ رضی اللہ تعالی عنہا کے نقش قدم پر چل کر اپنی زندگیوں میں انقلاب لا سکتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسرپیر میاں محمد آصف رضاقادری نے PP-118کے زیراہتمام “حضرت فاطمتہ الزہرہ رضی اللہ عنہا ” کے یوم ولادت کے سلسلہ میں منعقدہ ” کیک کٹنگ تقریب ” کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئیکیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت فاطم الزہرہ رضی اللہ تعالی عنہا عفت، پاکیزگی،پاک دامنی،شرم و حیا،صبر و رضا،قناعت و سخاوت،تحمل و بردباری،اطاعت و فرمانبرداری جیسی اعلی صفات کی عملی تصویر تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں