لاہور ہائیکورٹ نے سنوکر کلب کے کاروبار کو جائز اور قانونی قرار دیدیا

لاہور(بیورو چیف)لاہورہائیکورٹ نے اسنوکرکلب کے کاروبارکو جائز اور قانونی قرار دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد ظفر نے شہری محمد راشد کی اپیل پر 5صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے شہری کا اسنوکر کلب بند کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسنوکرکلب چلانا قانونی اور تفریحی سرگرمی ہے، کوئی قانون اس پرپابندی عائد نہیں کرتا، آئین کے مطابق ہر شہری کو قانونی بزنس کرنیکاحق ہے۔فیصلے کے مطابق بلیئرڈ اور اسنوکر کے کھیل غیراخلاقی نہیں اورنہ ہی قانون کے تحت ممنوع ہیں، قانونی دائرے میں چلنے والے کاروبارکو مبہم شکایات پرغیرمعینہ مدت کے لیے بند نہیں کیاجاسکتا۔درخواست گزارکے مطابق وہ سرگودھا میں اسنوکرکلب چلاتاتھا اور اسنوکر کلب کے ذریعے عوام کوبلیئرڈکھیلنے کی تفریح فراہم کی جاتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں