برآمدات حکومت اور چیمبر کی ترجیحات میں سرفہرست ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)برآمدات بڑھانے کیلئے موجودہ برآمد کنندگان کو سرٹیفکیشن سے آگے کمپلائنس کے سنگین چیلنجز درپیش ہو سکتے ہیں جن سے نمٹنے کیلئے برآمدی شعبہ کو نیشنل کمپلائنس سنٹر کے تعاون سے ابھی سے تیار ی کرنا ہو گی۔ یہ بات این سی سی کے ہیڈ آف کمپلائنس ڈاکٹر نبیل امین نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں ایک آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے عالمی تجارت میں ہونیوالی حالیہ تبدیلیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان کی 60سے 70فیصد برآمدات یورپی ملکوں کو ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 29بین الاقوا می کنونشنز پر دستخط کر چکا ہے مگر پہلے اِن کی پابندی رضا کارانہ نوعیت کی تھی جبکہ اب قانون سازی کے بعد صرف سرٹیفکیشن کا فی نہیں ہو گی بلکہ اِس کیلئے عملی تعمیل کی ضرورت ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام طور پر برآمد کنندگان کو کئی قسم کی سرٹیفکیشن کی ضرورت ہوتی تھی مگر اب غیر ملکی خریداروں کے وینڈرز کیلئے اپنی حد تک تعمیل کافی نہیں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں