لاہور(بیوروچیف) سینٹر انوشہ رحمان نے نواز شریف آئی ٹی سٹی کے منصوبے میں تیزی لانے کیلئے رکاوٹیں ختم کرنے کی ہدایات کی۔وزیر اعلی پنجاب کی سینئر ایڈوائزر سینٹر انوشہ رحمان کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں لاہور میں زیر تعمیر نواز شریف آئی ٹی سٹی منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا جبکہ ڈیویلپرز کے لیے لائسنسز کے اجرا سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔




