بہاولنگر(نامہ نگار) ہارون آباد روڈ کے قریب سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ ناکہ پر تین موٹر سائیکل سوار ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، ہلاک ملزم کی الطاف عرف نوید کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔




