غیر قانونی سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جا رہا ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ضلعی انتظا میہ گندم اور گندم سے بنی اشیاکی غیر قانونی سمگلنگ روکنے کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے جھنگ روڈ موٹروے انٹر چینج چیک پوسٹ کا دورہ کیا، جس کے موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شمائلہ بانو بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گندم اور گندم سے بنی مصنوعات کی نگرانی کے لیے 11 چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں، جہاں محکمہ فوڈ اور پولیس کے اہلکار غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے لیے تعینات ہیں۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کہا کہ گندم، آٹا، میدہ، سوجی اور دیگر اشیائ کی غیر قانونی سمگلنگ کی مکمل روک تھام کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ عوام کو معیاری خوراک فراہم کرنے اور غیر قانونی سمگلنگ روکنے کے لیے مکمل طور پر مستعد ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے بھی اپیل کی کہ کسی مشکوک نقل و حمل یا غیر قانونی سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں