پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادیا گیا،اربوں کے پراجیکٹس پر کام جاری ہے

جڑانوالہ (نامہ نگار) سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے چیف آرگنائزر و صوبائی صدر سید مشتاق حسین شاہ نے جڑانوالہ آمد پر جنرل سیکرٹری لیبر ونگ و سٹی صدر خان نعمان خان، ضلعی سینئر نائب صدر سوشل میڈیا ٹیم عمران چوہدری،ملک عرفان خلیل، چوہدری سعید ، رانا مدثر، رانا ذوالفقار،ملک عبدالسط اعوان ،انور بھٹو و دیگران کیساتھ ملاقات کی اور کہا کہ پاکستا ن مسلم لیگ ن کے قائدین میاں نواز شریف،وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جھال بچھا دیا گیا ہے اور اربوں روپے کی میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے وزیر اعظم میاں شریف کی قیادت میں ملک ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ بھر کی عوام کیلئے تاریخی پراجیکٹس شروع کئے گئے ہیں مذکور کا مزید کہنا ہے کہ کارکنان پاکستان مسلم لیگ ن کا سرمایہ ہے اور کارکنوں کو پارٹی میں اہم مقام حاصل ہے کارکنان قائدین ن لیگ کا پیغام گھر گھر پہنچائیں قبل ازیں سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب سید مشتاق حسین شاہ کا جڑانوالہ آمد پر شاندار پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں