کسانوں کو بروقت زرعی تحقیق تک رسائی ناگزیر ہے

کمالیہ(نامہ نگار)ایم این اے تحریک انصا ف ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ کسان ملکی معیشت، غذائی تحفظ اور دیہی ترقی کا بنیادی ستون ہیں کسان کی محنت کے بغیر زرعی خودکفالت اور غذائی تحفظ ممکن نہیں، پاکستان ایک زرعی ملک ہے ، لاکھوں خاندانوں کا انحصار زراعت پر ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا انکا مزید کہنا تھا کہ کسانوں کو جدید زرعی سہولیات کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے ، کسانوں کو معیاری بیج، کھاد، پانی کی منصفانہ تقسیم اور زرعی تحقیق تک بروقت رسائی ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں