تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) درجنوں افغان شہری غیر قانونی طور پر ایرانی سرحد عبور کرتے ہوئے ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔ ایرانی جریدے نے افغان باشندوں کی سرحدی درانداز ی پر رپورٹ کیا ہے کہ متعدد افغان شہری غیر قانونی سرحد عبور کرتے ہوئے ہلاک ہو گئے، 15افغان مہاجرین کی لاشیں کوہسان اور ادرسکن اضلاع منتقل کی گئیں۔ ایرانی جریدہ کی رپورٹ کے مطابق ایران افغان سرحد پر 40 ہلاکتوں اور متعدد مہاجرین کے لاپتہ ہونیکی اطلاعات ہیں، افغان باشندے اسلام قلعہ کے راستے سے شہر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سینئرایرانی سرحدی کمانڈر کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2025ایران میں غیر قانونی داخلے کی کوششوں میں دگنا اضافہ ہوا۔ دوسری جانب ایرانی جریدے کے مطابق رواں سال 16 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین، پناہ گزینوں کو بے دخل کیا جا چکا ہے۔




